نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) محکمہ ریل نے اپنے بجٹ میں کئے گئے اعلانات پر عملدر آمد کی طرف مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے آج موبائل کے ذریعے پلیٹ فارم ٹکٹ اور ماہانہ سیزن ٹکٹ خریدنے کے جدید ترین نظام
کا افتتاح کیا۔
ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج یہاں اس سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اب ریلوے مسافر موبائل فون کے ذریعے براہ راست ٹکٹ خریدنے کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔